سانحہ بلدیہ ٹاؤن، زبیر عرف چریا 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

جمعہ 15 اپریل 2016 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت رینجرز نے فیکٹری میں آگ لگانے والے ایم کیو ایم کے مفرور کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر کے 90 روز کی تحویل حاصل کر لی۔رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے زبیر عرف چریا کو اس کے ایک ساتھی شہزاد پرویز کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات میں انساد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم زبیر عرف چریا سانحہ بلدیہ ٹاون کا مفرور ملزم ہے۔ ملزم نے بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی جس سے خواتین سمیت 259 بیگناہ افراد جل گئے تھے۔ ملزم کارروائی کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو 90 روز کے لئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا اور محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ ملزموں کی جے آئی ٹی تشکیل دیکر 15دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔ زبیر عرف چریا کی گرفتاری کو سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں بہت ہی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :