پی بی 50کیچ III پرنیشنل پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ، ترجمان

مافیا کی غیر جمہوری انداز میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، بیان

جمعہ 15 اپریل 2016 21:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ پی بی 50 کیچ III نیشنل پارٹی کی کامیابی یقینی ہے مافیا نے دوبارہ غیر جمہوری انداز میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن انہیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرناپڑا نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے جو عوام کی طاقت اور ووٹ کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ 19اپریل کے ضمنی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی جیت یقینی ہے لیکن گزشتہ دو انتخابات نے نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن اس کے باوجود پارٹی نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہم نے کوشش کی کہ اداروں میں موجود چند افراد کی وجہ سے پورے ادارے کو نشانہ نہ بنائیں ایف سی مند کے سیکٹرانچارج نے عوام کی جمہوری و آئینی فیصلے پر اثر انداز ہونے کیلئے اپنے کیمپ میں چند افیسران سے مل کر جعلی ووٹ ڈالے اور دو دن بعد نیشنل پارٹی کی جیتی ہوئی نشست کو مافیاں کے نام پر کرنے کی غیر قانونی و غیر آئینی کوشش کی جس کا ہمیں سخت آفسوس ہو ا ہم نے سوچا کہ ایف سی کے اہلکار کی جانب سے کھلی داھاندلی کا ایف سی کے اعلیٰ افیسران نوٹس لیں گے اور مند کے سیکٹر انچار ج کا کورٹ مارشل کیاجائے گا لیکن آفسوس ایسا نہیں کیا گیا بلوچستان انتخابات کا انعقاد ایک مشکل کام تھا جو ایف سی نے کیا ایف سی بلوچستان بھر میں امن وامان کے معاملات غیر معمولی کردار ادا کر رہی ہے لیکن اس طرح کے منفی روئیوں پر ایف سی کارروائی نہیں کرے گی جس سے جمہوری عمل متاثر ہوا اورجمہوری عمل کے خلاف برسر پیکار لوگوں کی حوصلہ آفزائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا مکران کے کمانڈنٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ 19ا پریل کو ہونے والے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ اور ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جس سے جمہوری سسٹم اور جمہوری عمل متاثر ہوں ۔