پیپلزپارٹی کو مخلص کارکنان ہی ماضی کی طرح سربلند کرسکتے ہیں، سید سہیل عابدی

تمام تنظیموں کو ختم کرکے تنظیم نوکے اعلان کے تاریخی فیصلے پر خندہ پیشانی سے خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں، سینئر کارکنان

جمعہ 15 اپریل 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،حمید میمن، شیرافضل تنولی، حسین ابراہیم کاکا ،زین آغا، اشفاق قادری، رفاقت حسین،سلیم سومرو،نثارعزیزآبادی، سلیم خان تنولی، خالد بھٹو، عظیم خان، ڈاکٹرمحبوب ،میرہزارخان مری، اسدشیرمالک، ریحان شہنشاہ، عرس باران، امین بلوچ، امجد علی شاہ، رضوان پاگارا، اقبال غوری، محبوب چانڈیو، عزیزتشدد، لالافقیر محمدخان، علی نواز، شیرازپریتم،وسیم راجہ ہکڑو،کلیم بھٹہ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹوکی طرف سے پورے پاکستان میں پارٹی کی تمام تنظیموں کو ختم کرکے تنظیم نوکے اعلان کے تاریخی فیصلے پر خندہ پیشانی سے خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹوکی جانب سے سندھ کمیٹی کے ممبران نثارکھوڑو،مرادعلی شاہ، مولابخش چانڈیو، نفیسہ شاہ اور راشدربانی کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی میں پیداگیروں ،بھتہ خوروں اور لینڈمافیاکے ابن الوقت ،فصلی بٹیروں کو دوبارانہیں لائے گی اور صرف پارٹی کے مخلص ،نظریاتی اور حقیقی کارکنان کو ہی پارٹی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی،تاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جو وفاق کی علامت ہے ازسرنونئے جوش اور ولولے کے ساتھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوکے دورکے فلسفے کے مطابق وطن عزیز کی باگ ڈورسنبھالے اور چاروں صوبوں میں صرف اور صرف بھٹوازم ہی نظرآئے۔