لوگوں کو’را‘ کا ایجنٹ بنانے سے روکنے کیلئے نکلے ہیں ،مصطفی کمال

ریاست اگر قائد ایم کیو ایم کو نہیں پکڑتی ہے تو کارکنوں کو پکڑنے کا بھی حق نہیں ہے،میر پور خاص میں پریس کانفرنس

جمعہ 15 اپریل 2016 21:39

میر پورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے میرپورخاص میں بعد نماز جمع پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ را ملک میں ایکائی کے لئے نہیں بلکہ ملک کو تباھ کرنے کے لیئے پئسے دے رہے ہیں برطانیہ حکام کے پاس الطاف حسین کے را کے ساتھ تعلقات کے ثبوت موجود ہیں اور انکے خلاف کاروائی نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے ، مصلت پسندی کا وقت گزر گیا ہے اور ا ب فیصلے کا وقت آچکا ہے ۔

ہم ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ را کے تعلقات کی بنیاد پر ایم کیو ایم پر پابندی لگائیں اگر ایسا نہیں کرسکتے ہو تو پھر کارکنان کی گرفتاری بند کی جائے اور کہا کہ را ایجنٹ ہمارے ملک میں اپنی پارٹی نہیں چلا سکتا ۔انہوں نے کہا میں گورنر سندھ کا ترجمان نہیں ہوں اور نہ ہی میرا ان سے کوئی بھی رابطہ ہے ، مصطفی کمال نے کہا کہ خدارا پاکستان پر رحم کریں الطاف حسین نے را کے ایجنٹ ہونے کا اقرار کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تمام تر ثبوتوں کی موجودگی پر پابندی نہیں لگا سکتے تو پھر اس ملک کا خدا حافظ ہے۔ اردو بولنے والے پڑھے لکھیں بچوں کو ورغلایا جارہا ہے، ہزاروں افراد کو مروادیا گیا، میں اپنے بھائیوں بچوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ راھ راست پر آجائیں اگر را کے سٹریٹجک پارٹنر کو گرفتار نہیں کر سکتے تو پھر فوری طور پر کارکنان کو آزاد کریں وقت آگیا ہے اب خاموش نہیں رہسکتے ہیں ۔

ھم نے بغاوت کی ہے دھشتگردوں را کے ا یجنٹوں کے خلاف۔ اﷲ پر ایمان ہے وہ ہمارا گناھ معاف کرے گا اور مرنے سے ڈر نہیں لگتا اور میں شکر گزار ہوں اپنے رب کا جنہوں نے مجھے حق اور سچ بولنے کی ھمت دے۔ انہوں نے کہا کہ ھم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرا ہماری نسلیں ملک کے لوگ ہمیں وطن پرست کے نام سے یاد کریں۔ مصطفی کمال کہا کہ ھم خود اپنے رول سیٹ نہیں کریں گیں تو کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتے ہیں ۔

آسٹریلیا، کینیڈا، مڈل ایسٹ، یو اے، سعودی عرب لوگوں نے خود سے آفس کھول رہے ہیں پاک سر زمین پارٹی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی کھ وہ اپنے ماں باب پر گھر والوں پر اس ملک ا ور قوم پر رحم کریں را کے ایجنٹ اور دھشتگر الطاف حسین سے لا تعلق ہوجائیں کیوں کہ یہ دھشتگرد، قاتل مفاد پرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پا سر زمین پارٹی کا 24 اپریل کا جلسہ را کے ایجنٹوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا اور ہمارا مشن ہے محبت، امن بھائی چارا وطن پرستی۔ انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کے پاکستا ن کی بقا کے لئے وہ پاک سرزمین کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر پاک سر زمین رھنما انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ سابر جلیل، برکت قریشی ، عارف مہاجر ، فاروق اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔