پانامہ لیکس ،تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کیلئے جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے مشروط آمادگی ظاہر کردی

سابق جج کا کمیشن کیلئے تجربہ کارچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، پولیس یا ایف آئی اے کے قابل افسران فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 15 اپریل 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کی تحقیقات اور تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے متعدد ریٹائرڈ ججز سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے معذرت کرلی، حکومت کی طرف سے حالیہ دنوں میں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی سے انکوائری کمیشن کی سربراہی کیلئے رابطہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے ا نتہائی تجربہ کار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، پولیس یا ایف آئی اے کے قابل افسران فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت ٹیم کی دستیابی کی اطلاع جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کو دیگی۔

متعلقہ عنوان :