بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے

جمعہ 15 اپریل 2016 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، سردار لطیف کھوسہ، سردار محمد یعقوب اور چوہدری عبدالمجید نے شرکت کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے انٹرویوز کا سلسلہ چار روز تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر کے 41 حلقوں کے لئے 150 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کو پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ انٹرویوز کا یہ سلسلہ آئندہ مزید تین روز تک جاری رہیگا۔