Live Updates

پو لیس کو سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،اعجاز چوہدری

چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کا پول کھول دیا چھوٹو گینگ پر قابو پانہیں سکتے دیگر مسائل کیا خاک حل کریں گے، رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 15 اپریل 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کا پول کھل چکا ہے چھوٹو گینگ پر قابو پانہیں سکتے دیگر مسائل کیسے حل کر یں گے انہیں بس اپنے سوئس اکاونٹ بھرنے سے غرض ہے عام آدمی ان بادشاہوں کے نزدیک بھیڑ بکریوں سے حیثیت رکھتے ہیں ان کے اپنے وزیروں کے رابطے دھشت گردوں سے ہیں تو بھلا یہ کیسے ان کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں جنھوں نے پنجاب کا امن تباہ ہو برباد کیا ہے ایک انٹر یو میں اظہار کیاخیال کرتے انھوں نے کہا کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کے آگے بے بس نظر آ رہی ہے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پولیس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے پنجاب حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کی انہیں کوئی پروا نہیں بلکہ ان کی ساری توجہ اورنج ٹرین منصوبے پر ہے 100ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن 17دن گزر گئے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس چھوٹو گینگ کے آگے مقابلے کے لئے بھیج دیا ہے جس سے کئی پولیس اہلکاراپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں شہباز شریف کے لئے شرمندگی کامقام ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ناقص حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے ، چھوٹو گینگ نے شہباز شریف کی گڈ گورنس کے پرخچے اڑا دئیے ہیں آ خر کار فوج اور رینجر سے مدد طلب کرنا پڑی پنجاب حکومت نے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ اور جدید اسلحہ سے لیس کرنے میں سرے سے کوئی توجہ ہی نہیں دی ، شہباز شریف ایک چھوٹو گینگ کو تو پکڑ نہیں سکتے باقی صوبے کا تو اللہ ہی حافظ ہے، انہو ں نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ جھوٹ بولتے رہے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں اور نہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، وقت نے ثابت کر دیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ علاقے ہے جنہوں نے حکومت اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ بلا تفریق پورے پنجاب میں رینجر آپریشن کرے ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کو فوری گرفتار کیا جائے چھوٹو گینگ کے سر پرست رانا ثناء اللہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے اور چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے اور یرغمال پولیس اہلکاروں کوفوری بازیاب کروایا جائے اور چھوٹو گینگ کے زندہ پکڑ کر پس پردہ حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے اور چھوٹو گینگ کی کون کون سرپرستی کرتا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کو تباہ کر دیا ہے اور پولیس کو سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے اور پولیس کو اپنے زاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے پنجاب پولیس شریف خاندان کی زاتی ملازم بن چکی ہے اور انکے خاندان کے تحفظ کے لئے تعینات ہے ، انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی طرح پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے اور چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کے جاری آپریشن کی ناکامی کے بعد شہباز شریف اپنی آنکھیں کھولیں اور پنجاب پولیس کو وقت کے مطابق ٹریننگ اور جدید اسلحہ سے لیس کریں ، انہوں نے کہا کہ چھوٹوگینگ کی سرپرستی او ر آپریشن کی ناقص حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت کی مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کا واقعہ آئی جی پنجاب، شہباز شریف اور راناثناء اللہ کے منہ پر طمانچہ ہے سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ہے۔

پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کوگرفتار کرنے کے لئے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پنجاب کے حکمران کئی سالوں سے پنجاب میں دہشت گردوں ، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف ہونے والے رینجر آپریشن میں رکاوٹ بنے رہے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ٹھوس منصوبہ بندی کی بغیر کیا گیا ہے ،جس کے بعد پنجاب پولیس کی نا اہلی اور ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات