متحدہ لیبر فیڈریشن کے زیر اھتمام ڈائریکٹر لیبر سید حسنات جاویداور جاوید گل کی ریٹائر منٹ کے موقعہ پر الوداعی پارٹی مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال

جمعہ 15 اپریل 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) متحدہ لیبر فیڈریشن کے زیر اھتمام ڈائریکٹر لیبر سید حسنات جاویداور جاوید گل کی ریٹائر منٹ کے موقعہ پر الوداعی پارٹی مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال تفصیلات کے مطابق متحدہ لیبر فیڈریشن نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری لیبر پنجاب جناب نوازش علی تھے تقریب میں محکمہ لیبر کے سینئر افسران اور ورکر زویلفئیر بورڈ کے سیکرٹری ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹ کے ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کے ڈائریکٹر اور مزدور رہنماوں نے شرکت کی جبکہ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے بھی شرکت کر کے تقریب کوچار چاند لگائے تقریب سے خطاب کر تے سیکرٹری لیبر پنجاب جناب نوازش علی نے کہا کہ سید حسنات جاوید اور جاوید گل محکمہ لیبر کے اثاثہ تھے ان دونوں آفیسرز کی اہمیت اور صلاحیتوں کا پورا محکمہ اعتراف کر تا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ تقریب سے خطاب کر تے سید حسنات جاوید اور جاوید گل نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا انھوں نے کہا کہ دوران نوکری ہم نے پوری کوشش کی کہ مزدوروں کے جائز حقوق انکو مل سکیں انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب نے ثابت کیا کہ محنت کش ہمارے لیے اچھے جزبات رکھتے ہیں تقریب سے مزدور رہنما محمد یعقوب ،محمدحنیف رامے ،ڈائریکٹر جنرل لیبر سلیم حسین سیکرٹری ورکرز ویلفیر بورڈ شاہد زمان لک سیکرٹری منیم ،غلام عباس چیمہ ،شہزاد انور چوہدری نسیم ،نزیر شہزاد ،چوہدری اشرف اور مختلف مزدور رہنماوں نے خطاب کیا اور ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :