ایران کا اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے پر اعتراض، اجلاس کا بائیکاٹ

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 21:02

ایران کا اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے پر ..
استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) ایران نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے پر اعتراض پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا اختتام ہو گیا ہے۔ اختتامی تقریب کے بعد جاری اعلامیہ میں فرقہ واریت اور گروہ بندیوں پر مبنی سیاست کی شدید مخالفت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسرائیل کی فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اور حزب اللہ کی شام، بحرین، کویت اور یمن میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ عدم مداخلت کی بنیاد پر تعلقات قائم کرے۔ اختتامی اعلامیہ پر ایران کی جانب سے شدید اعتراض کرتے ہوئے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :