ڈینگی کا خاتمہ ماحول کی بہترین صفائی سے مشروط ہے: البیراک سینئر منیجر آپریشنز

البیراک کی صفائی و ڈینگی آگاہی واک، شہریوں میں ڈینگی سے متعلق احتیاتی تدابیری مواد بھی تقسیم کیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) البیرا ک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ہفتہ وار صفائی آگاہی مہم اور ڈینگی افزائش کے موسم کے پیشِ نظر جمعہ کے روز نشتر ٹاؤن میں صفائی و ڈینگی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی سے قبل علاقہ کی جدید مشینری سے صفائی و دُھلائی کی گئی اور آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔

(جاری ہے)

سرگرمی کے دوران علاقہ مکینوں میں ڈینگی افزائش ا ور صفائی سے متعلق ہدایت نامے تقسیم کئے گئے اور شہریوں کو ڈینگی کے خاتمے میں صفائی کی اہمیت سے با شعور کیا گیا۔

اس موقع پر البیراک کے سینئر منیجر آپریشنزحسین کارتال کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے صفائی ایک لازم و ملزوم شرط ہے۔ اگر ماحول صاف ہوگا تو ڈنیگی لاروا کی افزائش ہی نہیں ہو گی اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تا کہ شہر سے ڈینگی کا وجود ہی ختم ہو جائے۔ سرگرمی کے اختتام میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :