ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا ،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سوسے زائد افراد کوگرفتار
جمعہ 15 اپریل 2016 20:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،سوسے زائد افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 19گران فروشوں کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمحموداحمد نے گلبہارمیں کاروائی کرتے ہوئے کرتے22 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے نوتھیہ میں کاروائی کرتے ہوئے 12 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے دلہ زاک روڈ پر گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 افراد کوگرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے بھانہ ماڑی اور یکہ توت میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے سبزی منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے 14 گران فروش گرفتار کیے ۔ان گران فروشوں میں دودھ فروش، فروٹ و سبزی فروش، جنرل سٹور ، فاسٹ فودز مالکان اور نانبائی شامل ہیں۔ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.