’’انہیں پٹھانوں کے حوالے کر یں،نہیں چھوٹو گینگ میں بھرتی کرا دیں‘‘

جمعہ 15 اپریل 2016 20:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کے پارلیمانی سیکرٹری اصغر علی منڈا سے متعلق دلچسپ جملوں سے ایوان کشت زعفران بن گیا ۔

(جاری ہے)

بیت المال کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے بحث پر پارلیمانی سیکرٹری اصغر علی منڈا نے کہا کہ کیا خیبر پختوانخواہ میں ایسا ہو رہا ہے ۔ جس پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ لائیں ا انہیں پٹھانوں کے حوالے کریں۔ تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نہیں نہیں انہیں چھوٹو گینگ میں بھرتی کرائیں جس پر ایوان میں قہقہے بلند ہوئے ۔