اکمل برادران کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 20:54

اکمل برادران کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء)اکمل برادران کی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

طبیعت ناساز ہو جانے کے باعث انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

اکمل برادران نے اپنے چاہنے والوں سے ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

اکمل برادران کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل