کسی بھی ملک کے شہری کیلئے برطانیہ کی امیگریشن بند نہیں کی گئی ،قوانین کو سخت کیا گیا ہے‘ متین ملک

جمعہ 15 اپریل 2016 20:52

کسی بھی ملک کے شہری کیلئے برطانیہ کی امیگریشن بند نہیں کی گئی ،قوانین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء ) برطانوی سولسٹراور ماہرقانون متین ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے شہری کیلئے برطانیہ کی امیگریشن بند نہیں کی گئی بلکہ قوانین کو سخت کیا گیا ہے-لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متین ملک نے کہا کہ برطانیہ جانے کے خواہشمند ایجنٹوں کے بہکاوے میں نہ آئیں ،جعلی پاسپورٹ،ویزے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں،،برطانوی امیگریشن قوانین کو سخت بنا کربرطانوی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی سولسٹر نے بتایا کہ نئے قوانین کے تحت شادی کی بنیاد پر امیگریشن حاصل کرنے والے کسی بھی فرد کے لئے انگریزی زبان پر عبور،18600 پاؤنڈ سالانہ آمدن اور ٹی بی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں جائے بغیر پناہ کی درخواست نہیں دی جا سکتی جبکہ دو سو پاؤنڈ سالانہ فیس ادا کرنے والا طالبعلم برطانوی سٹوڈنٹس کی طرح طبی سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سٹوڈنٹ،وزٹ اور بزنس ویزے کے حصول کے لئے حقیقی دستاویزات اوراخراجات ظاہر کر کے برطانیہ کا ویزہ باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :