خصوصی خواتین کی برابری کی بنیاد پر شرکت کو ہر جگہ یقینی بنایا جا رہا ہے ٗ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

تربیت کے ذریعے خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت ،عوام میں جسمانی معذور افراد کے حقوق بارے شعوربیدارکرنا ضروری ہے ٗ خطاب

جمعہ 15 اپریل 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ خصوصی خواتین کی برابری کی بنیاد پر شرکت کو ہر جگہ یقینی بنایا جا رہا ہے، تربیت کے ذریعے خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت اور عوام میں جسمانی معذور افراد کے حقوق بارے میں شعوربیدارکرنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے زیر اہتمام اسلا م آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سماجی کارکنوں کی جانب سے معذور خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی اعانت کیلئے کوششوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹیپ کے ساتھ اشتراک ِکار کا مقصد معذور خواتین کیلئے وسائل کے حوالے سے آگہی بڑھانا ہے، تربیت کے ذریعے خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت اور عوام میں جسمانی معذور افراد کے حقوق کے بارے میں شعوربیدارکرنا ہے۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس بات کی تائید کی کہ خصوصی خواتین کی برابری کی بنیاد پر شرکت کو ہر جگہ یقینی بنایا جا رہا ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم حل کر سکتے ہیں اورہمیں لازمی طورپرایسا کرنا چاہئے۔