وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دوسرے روز بھی معائنہ ٗ ڈاکٹروں نے رپورٹس اور صحت بارے آگاہ کیا

پیر کو ایک بار پھر معائنہ کیلئے تشریف لائیں ٗ ڈاکٹرز کی وزیر اعظم کو ہدایت

جمعہ 15 اپریل 2016 20:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دوسرے روز بھی ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ٗ پیر کو دوبارہ ہسپتال آنے کا مشورہ دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک روز قبل لندن کے ہسپتال سے طبی معائنہ کے بعد گھر واپس چلے گئے تھے اس دور ان وزیر اعظم کے ٹیسٹ بھی لئے گئے جس کی رپورٹس آنے کے بعد وزیر اعظم محمد نوازشریف دوسرے روز ایک بار پھر معائنہ کیلئے ہسپتال پہنچے اور کافی وقت ہسپتال میں گزارا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو ٹیسٹ کی رپورٹس سے آگاہ کیا ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیرکو ایک بار پھر معائنے کے لیے ہسپتال آئیں ۔

متعلقہ عنوان :