Live Updates

عمران خان کی لندن میں 3 فرانزک ماہرین سے ملاقاتیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 19:59

عمران خان کی لندن میں 3 فرانزک ماہرین سے ملاقاتیں

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) عمران خان کی لندن میں 3 فرانزک ماہرین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔ عمران خان پانامہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانزک کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے لندن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لندن میں جمعہ کے روز عمران خان کی 3 فرانزک ماہرین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتیں 5 گھنٹے تک جاری رہیں۔ ملاقاتوں میں پانامہ لیکس کے معاملے کے فرانزک آڈٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور علیم خان بھی موجود تھے۔ عمران خان نے فرانزک ماہرین کو پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات