ایان علی نے پی آئی اے کی پرواز سے رات 10 بجے کی ٹکٹ بک کرا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 19:54

ایان علی نے پی آئی اے کی پرواز سے رات 10 بجے کی ٹکٹ بک کرا دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) ایان علی نے پی آئی اے کی پرواز سے رات 10 بجے کی ٹکٹ بک کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کی دبئی روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایان علی نے پی آئی اے کی پرواز سے رات 10 بجے کی ٹکٹ بک کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گزشتہ برس سے پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ ایان علی کا نام منی لانڈرنگ کیس کے باعث ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔ تاہم ای سی ایل سے نام کے اخراج کے بعد اب ایان علی کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :