Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

شہر میں پہلے ہی دفعہ144 نافذ ہے ،جلوس ،اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا تحریک انصاف کو تحریری جواب اسلام آباد انتظامیہ سے جلسہ کی اجازت نہیں مانگی ،صرف سکیورٹی کیلئے رابطہ کا کہا ہے ،جلسہ ایف نائن پارک میں ہی ہوگا،نعیم الحق

جمعہ 15 اپریل 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرجلسے کی درخواست انتظامیہ نے مسترد کر دی،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پی پی ٹی آئی کو تحریری طورپر آگاہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست کو مستر د کرتے ہوئے تحریری طور پر آگا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) مشتاق احمد کی طرف سے پی ٹی آئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے کے تحت جلسے جلوس ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپکر کے استعمال پر پابندی ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور آزادانہ نقل وحرکت میں خلل پڑے گا اس لیے انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

دریں اثنا ء تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں صرف سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیاتھا جلسے کی اجازت نہیں مانگی تھی،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کاکہنا تھا کہ یوم تاسیس کا جشن ایف نائن میں ہی منعقد کیا جائیگا اور پر امن سیاسی سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات