یہ بات میرے دشمنوں نے اڑائی ہے کہ میں اسپتال میں بے ہوش ہو گیا تھا،آغا سراج درانی

جمعہ 15 اپریل 2016 19:31

یہ بات میرے دشمنوں نے اڑائی ہے کہ میں اسپتال میں بے ہوش ہو گیا تھا،آغا ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء ) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بالکل صحت یاب ہوں ۔ یہ بات میرے دشمنوں نے اڑائی ہے کہ میں اسپتال میں بے ہوش ہو گیا تھا اور مجھے آئی سی یو لے جایا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں ان کی صحت اور درازی عمر یک لیے بھی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی نے کہا کہ میں تمام ارکان کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تمام دوستوں و احباب کا بھی شکر گزار ہوں ، جو میری خیریت دریافت کرنے اسپتال آئے یا جنہوں نے فون اور پیغامات کے ذریعہ میری خیریت معلوم کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ زندگی اور موت اﷲ کے ہاتھوں میں ہے ۔ مجھے گاڑی سے باہر نکلنے یا عوام میں جانے سے نہ روکا کریں ، جس دن موت آنی ہے ، وہ ضرور آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنی شہید قائد کی بات پر یقین رکھتا ہوں ۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ موت کا وقت مقرر ہے ۔ میرے دشمن جلد جائیں گے ۔ میں انہیں مار کر مروں گا ۔

متعلقہ عنوان :