گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کے چھوٹے کی رسم قل میں شرکت

جمعہ 15 اپریل 2016 19:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گذشتہ روز نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کے چھوٹے بھائی نواب فلاح الدین عباسی کی رسم قل میں شرکت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایثال ثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین