شاہد آفریدی کی سست ترین اننگز، بغیر باﺅنڈری زیادہ رنز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 18:59

شاہد آفریدی کی سست ترین اننگز، بغیر باﺅنڈری زیادہ رنز کی تفصیلات سامنے ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16اپریل 2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سست ترین اننگز اور بغیر کوئی باﺅنڈری لگائے زیادہ رنز کرنے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی اب تک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 507اننگز کھیل چکے ہیں جن میں وہ 131اننگزمیں 30رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ ان میں کوئی اننگز باﺅنڈری کے بغیر نہیں تھی۔

آل راﺅنڈر نے دسمبر 2005ءمیں راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں بغیر چوکا لگائے34رنز بنائے تاہم اس اننگ میں 2 چھکے ضرور شامل تھے۔ ستمبر 2007ءمیں نیروبی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20میچ میں انہوں نے 32رنز بنائے جس میں کوئی بھی چوکا نہ لگاتاہم اس اننگ میں تین چھکے شامل تھے۔ آفریدی اپنے پورے کیریئر میں بغیر باﺅنڈری مارے کبھی 16رنز بھی سکور نہیں کرسکے ۔

(جاری ہے)

آفریدی کا انٹرنیشنل کیریئر میں بغیر کوئی باﺅنڈری لگائے زیادہ سے زیادہ رنز 15ہیں جو انہوں نے جنوری 2011ءمیں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں بنایا تھا ۔آل راﺅنڈر کا ٹیسٹ کیریئرمیں30رنز سے زائد سکور میں کم سے کم سٹرائیک ریٹ 57.62ہے ، مارچ 2000ءمیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سابق کپتان نے سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ میچ میں 59گیندوں پر 34رنز بنائے تھے۔ آفریدی کا ون ڈے کیریئر میں سست ترین سٹرائیک ریٹ 68.18ہے جب انہوں نے 2001ءمیں لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں 44گیندوں پر 30رنز بنائے ۔ آفریدی 30یا اس سے زائد ون ڈے میچز میں اپنے 98سکورز میں سے صرف 13میں بالز سے کم رن بنا سکے ۔

متعلقہ عنوان :