کوریا نے لاہور کے عجائب گھر میں رکھے بدھا کے 2مجسمے ادھار مانگ لئے

بدھا کے 1800سال پرانے 2مجسمے کوریا میں ستمبر میں ہونیوالی میں نمائش میں رکھنا چاہتے ہیں ‘ کورین سفیر کی گفتگو

جمعہ 15 اپریل 2016 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) کوریا نے لاہور کے عجائب گھر میں رکھے بدھا کے 2مجسمے ادھار مانگ لیے ، کورین سفیر کے مطابق بدھا کے اٹھارہ سو سال پرانے 2مجسمے کوریا میں ستمبر میں ہونیوالی میں ایک نمائش میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے عجائب گھر کی گندھارا آرٹ گیلری جہاں صدیوں پرانے ہاتھ سے بنے مجسمے اور گندھارا تہذیب سے جڑی مختلف اشیاء کا خزانہ موجود ہے ، بدھا کے مجسمے گیلری کا خاصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کوریا کے سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ گندرا آرٹ گیلری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریا نے موٹروے بنائی تھی ، اب وہ دونوں ممالک کے درمیان کلچرل ہائی وے بنانا چاہتے ہیں ۔ کورین سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دھرتی بدھ مذہب کی جنم بھومی ہے ، اگر اس تاریخ کو درست انداز میں پیش کیا جائے تو سیاحت کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔گندھارا آرٹ اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل ایشنز ذوالفقار کے مطابق ستمبر میں کوریا میں ہونے والی نمائز میں لاہور عجائب گھر کے 2مجسمے لے جانا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :