سیالکوٹ ائیر پورٹ سے قطر دوہا جانے والے مسافروں سے ائیر پورٹ کے عملے کا ناروا سلوک

ائیر پورٹ پر دو گھنٹے پہلے پہنچنے کے باوجود بھی عملے کا مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے زلیل وخوار ہونے کے بعد درجنوں مسافر مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے

جمعہ 15 اپریل 2016 18:11

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء ) سیالکوٹ ائیر پورٹ سے قطر ائیر وئیز کی پرواز نمبر qr0627سے قطر دوہا جانے والے مسافروں سے ائیر پورٹ کے عملے کا ناروا سلوک ائیر پورٹ پر دو گھنٹے پہلے پہنچنے کے باوجود بھی عملے کا مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے زلیل وخوار ہونے کے بعد درجنوں مسافر مایوس ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ائیر پورٹ کے عملے کا درجنوں مسافروں سے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کاپندرہ ہزار روپیہ فی مسافر ادا کرنے کا مطالبہ متاثرین کا ارباب اختیار سے ائیر پورٹ عملے کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ واقعات کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ سے قطر ائیر وئیز کی پرواز نمبر qr0627جو کہ صبح ساڑے نو بجے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے قطر دوہا روانہ ہونی تھی اس میں سوار ہونے کے لئیے مسافر صبح سات بجے ہی ائیر پورٹ پہنچ گئے اور جب مسافروں نے ائیر پورٹ کے عملے سے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو عملے نے مختلف حیلے بہانے شروع کردئیے اور مسافروں کا وقت ضائع کر دیا جب پرواز اڑنے میں کچھ ہی وقت رہ گیا تو عملہ نے مسافروں سے کہا کہ اب آپ لوگ نہیں جا سکتے آپ لوگ فی کس پندرہ ہزار روپیہ دیں تا کہ آپ کا بورڈنگ کارڈ بنایا جا سکے جس پر مسافر مشعتل ہو گئے اور ائیر پورٹ کے عملے سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی عملے کے ناروا سلوک کی وجہ سے درجنوں مسافرروانہ نہ ہو سکے اور وہائیر پورٹ پر کئی گھنٹے زلیل وخوار ہو کر مایوس ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ائیر پورٹ عملہ کے متاثرہ افراد میں مقامی سینئرصحافی منور چوہدری کاسگا بھتجا ثاقب انور بھی شامل ہے متاثرین نے ائیر پورٹ عملہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :