اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، گرین شرٹس صرف پہلا اور آخری میچ جیت سکی

آخری میچ میں جاپان کو 4-1سے شکست دیکر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی علی شان ، رضوان علی نے ایک ایک ، ارسلان قادر نے2گول کئے ، جاپان کی جانب سے واحد گول پامادا نے کیا

جمعہ 15 اپریل 2016 17:59

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، گرین شرٹس صرف پہلا اور آخری میچ جیت سکی

ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے شکست دیدی۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جارہانہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو چار گول سے ہرا دیا۔ میچ شروع ہوا تو گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے جاپان گولز پر تاپڑ توڑ حملے کئے گرین شرٹس نے علی شان کے ذریعے جاپان کے خلاف پہلا گول کیا جس کے بعد رضوان علی نے گرین شرٹس کی برتری دوگنی کردی۔

جاپان کی جانب سے پامادا نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری کم کردی تاہم ارسلان قادر نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کرکے میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی، ارسلان قادر ہی نے پاکستان کے لیے چوتھا گول سکور کیا اور یوں پاکستان نے جاپان کو 4-1سے شکست دیکر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کینڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور روائتی حریف بھارت سے ہار چکی ہے۔

بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل کی ڈور سے باہر ہو گئی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان 6میں سے صرف 2میچ جیت پائی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی کینڈا کیخلاف حاصل کی تھی تاہم بعد میں ٹیم بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی اور 6 میں سے 4میچ ہارکر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ۔

متعلقہ عنوان :