وزیر معدنیات چوہدری شیر علی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورلینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سنٹر کوٹ رادھا کشن کا اچانک دورہ

جمعہ 15 اپریل 2016 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘عوام کو معیاری طبی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قصور کے اچانک دورہ کے موقع پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورلینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سنٹر کوٹ رادھا کشن کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ افسران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر،سینئر میڈیکل آفیسر و انچارج ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد خضر حیات اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خاں نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سنٹر کوٹ رادھا کشن کے دورے کے موقع پر سائلین کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور پٹوار کلچر کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا - اس کے بعد صوبائی وزیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا اورتمام وارڈز ، میڈیسن سٹور ، لیبارٹری ، باتھ رومز، صفائی ستھرائی ، ایمرجنسی وارڈ ، ہسپتال میں زیر تعمیر کاموں اور عوام کو دی جانیوالی صحت سے وابستہ ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سمیت تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ عوام کو معیاری طبی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دور دراز علاقوں میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کوپر کشش مراعات دی جارہی ہیں تا کہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :