اقتصادی راہداری منصوبہ سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کررہا ہے ‘ احسن اقبال

جمعہ 15 اپریل 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں چینی صوبے کے نائب گور نر جنگ ژیا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چین تک مختصر ترین روٹ دستیاب ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف چین پاکستان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پورا خطہ اس سے مستفید ہوگا۔