پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے ‘ مشاہد اللہ خان

جمعہ 15 اپریل 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے ‘ پاناما لیکس معاملہ پر کمیشن کے قیام کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا ایک انٹرویو سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ مریم نواز میڈیا کے معاملات دیکھتی ہیں تاہم ماضی میں وہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اس طرح کے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرچکی ہیں اس پر حیران ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار تھی اور اس سلسلے میں ٹی او آر پر بھی بحث ہوچکی تھی تاہم اپوزیشن اس معاملے میں تقسیم کا شکارنظر آتی ہے مشاہداللہ نے بتایا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد ہی کمیشن کے قیام کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ‘ فی الوقت پی ٹی آئی، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ایک کمیشن چاہتی ہے، پیپلز پارٹی پاناما لیکس کے معاملے پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کے حق میں ہے۔