سپیکر بلوچستان اسمبلی کی سردار ایاز صادق سے ملاقات
جمعہ 15 اپریل 2016 16:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قانون سازی و پارلیمانی امور اور ملک میں جاری جمہوری عمل کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کو بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی صوبے کی عوام کی بہبود کے لئے موثر قانون سازی کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کی شکایات کو دور کرنا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کے لئے پارلیمانی اداروں میں روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS)بلوچستان اسمبلی کے ممبران اور ملازمین کی ریسرچ، قانون سازی اوردیگر شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرتے رہیں سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے سپیکر قومی اسمبلی کے کلمات پر شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے اس امر سے اتفاق کیا کہ قومی و صوبائی سطح پر قانون ساز اداروں میں تعاون جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پائدار ترقی کے اہداف(SDGs)کے حصول کے لئے خصوصی سیکرٹریٹ کے قیام اور پاکستان کی پارلیمان کوشمسی توانائی پر منتقل ہونے والے پہلے قانون ساز ادارے کا اعزاز حاصل ہونے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے PIPSکی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے ممبران اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں موثر قانون سازی کے عمل اور جمہوری اداروں کے استحکام میں معاون ثابت ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.