آصف زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

جمعہ 15 اپریل 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے تاہم ملاقات کی خبریں بے بنیادہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لندن میں دونوں رہنماؤں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کوئی ملاقات نہیں اور نہ ہی ملاقات کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے، تاہم ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پانامہ لیکس معاملے پر مشاورت اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سینیٹر رحمان ملک کو لندن طلب کرلیا ہے