چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ کی نواب صلاح الدین عباسی سے پرنس فلاح الدین عباسی کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 15 اپریل 2016 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے گذشتہ روز امیر آف بہاولپور اور سربراہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی نواب صلاح الدین عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواب خاندان کی بہاولپور کیلئے بڑی خدمات ہیں، نواب صلاح الدین عباسی کے آباؤ اجداد کی بہاولپور کے عوام سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں، اسی لیے بہاولپور کے عوام کو بھی نواب فیملی سے دلی محبت ہے۔

متعلقہ عنوان :