ماڈل ایان علی نے ای سی ایل نام نہ نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی

نام فوری طور پر لسٹ سے نہ نکالا گیا تو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دونگی، ایان علی

جمعہ 15 اپریل 2016 16:35

ماڈل ایان علی نے ای سی ایل نام نہ نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی نے ای سی ایل نام نہ نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ اگر انکا نام فوری طور پر لسٹ سے نہ نکالا گیا تو وہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے وزارت داخلہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ۔ رخواست میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ نے میرا نام تاحال ای سی ایل سے نہیں نکالا اور اگر نام فوری طور پر نہ نکالا گیا رتو وزارت داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :