پاناما لیکس عوام کا مسئلہ نہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ‘ طلحہ محمود

جمعہ 15 اپریل 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاناما لیکس عوام کا مسئلہ نہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ‘ ہمیں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پاناما لیکس کا مسئلہ عوام کا نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ہر ایک کی زبان پر پاناما لیکس کا نام ہے، اس حوالے سے تحقیقات کے لئے کمیشن ضرور بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقت سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :