قومی اسمبلی نے اختراعات (ترمیمی) بل 2016ء سینیٹ کی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا

جمعہ 15 اپریل 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی نے اختراعات (ترمیمی) بل 2016ء سینیٹ کی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ اختراعات (ترمیمی) بل 2016ء سینیٹ کی جانب سے ترامیم کے ساتھ زیر غور لایا جائے۔قومی اسمبلی سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ اختراعات (ترمیمی) بل 2016ء منظور کیا جائے بعد ازاں قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔