وزیراعظم علاج کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے ‘ سینیٹر عبد القیوم

جمعہ 15 اپریل 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم علاج کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اصلاحات سے پنجاب پولیس میں کافی بہتری آئی ‘ دوسرے صوبوں میں پولیس کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نارمل جرائم کی روک سکتی ہے مگر کسی بڑے گینگ وار اور دہشت گردی کو روکنا پولیس کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست کا محور لندن نہیں ہے، وزیراعظم علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں، صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے، پاناما لیکس پاکستان کا مسئلہ نہیں یہ عالمی مسئلہ ہے، اس میں سو سے زائد ممالک کے نام سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :