پاناما لیکس پر ضرور تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن الزام پر الزام لگانا درست نہیں ‘ شاہ جی گل آفریدی

جمعہ 15 اپریل 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر ضرور تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن الزام پر الزام لگانا درست نہیں ‘ وزیر اعظم علاج کی غرض سے لندن گئے جلد وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم علاج کی غرض سے لندن گئے جلد وطن واپس آئیں گے، پاناما لیکس پر ضرور تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن الزام پر الزام لگانا درست نہیں۔

۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب کے علاقے راجن پور میں دہشت گردوں نے آرمڈ فورسز کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی ہے، اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو باہر سے کسی کی مدد حاصل ہے اور اس طرح کا جدید اسلحہ ان کے ہاتھ میں کسی طرح آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام کام پولیس کے سپرد نہیں کرنا چاہئیں۔ تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کام کریں۔

متعلقہ عنوان :