Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس، ڈپٹی کمشنر نے پیر کو اعلی اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : 24 اپریل کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے پیر کے روز اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلسے کے روٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات طے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آئیسکو، پمز اسپتال، سی ڈی اے اور پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو اپنے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات