آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈین کوچ نے گیل اور سیمی کو مانگ لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 15:29

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء)ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

کوچ نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی امید ہی کرسکتے ہیں کہ بورڈ اپنی حالیہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اہل ہونے کیلیے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں موجودگی پر زور دیا گیا ہے، جون میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں میزبانی کرے گا جس میں اسے اسٹار کرکٹرز کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرس گیل اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ٹیم کے کوچ فل سیمنز چاہتے ہیں کہ دونوں مایہ ناز کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں جن کی موجودگی سے ٹیم بیلنس ہوگی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ پر بھی زور دیا ہے۔