اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ،پاکستان نے جاپان کو کو 4-1سے ہرا دیا

جمعہ 15 اپریل 2016 15:08

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ،پاکستان نے جاپان کو کو 4-1سے ہرا دیا

ایپوہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10اپریل 2016ء ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعدجاپان کو 1کے مقابلے میں 4گولز سے شکست دے کر ایونٹ میں 5ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے علی شان کے ذریعے جاپان کے خلاف پہلا گول کیا جس کے بعد رضوان علی نے گرین شرٹس کی برتری دوگنی کردی ۔

(جاری ہے)

جاپان کی جانب سے پامادا نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری کم کردی تاہم ارسلان قادر نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کرکے میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی، ارسلان قادر ہی نے پاکستان کے لیے چوتھا گول سکور کیا اور یوں پاکستان نے جاپان کو 4-1سے شکست دیکر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 5ویں پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان نے ایونٹ میں کینیڈا اور جاپان کو شکست دی جبکہ اسے بھارت ، نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا اور ملائیشیاء کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔