پہلی حمزہ شہباز ایل آرسی اے انڈر 19کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز 18اپریل سے ہوگا

جمعہ 15 اپریل 2016 14:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پہلی حمزہ شہباز ایل آرسی اے انڈر 19کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز 18اپریل سے ہوگا ایونٹ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی چار چار انڈر 19ٹیمیں حصہ لیں گی 12ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 2میچز کھیلے گی ایونٹ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ایل سی سی اے گراونڈ میں نارتھ زون بلیوز اور ایسٹ زون بلیوز، اتفاق گراونڈ ایل آرسی اے میں نارتھ زون وائٹس اور ویسٹ زون وائٹس، ریس کورس گراونڈ نمبر ایک میں ویسٹ زون ریڈز اور ایسٹ زون ریڈز جبکہ ریس کورس گراونڈ نمبر 2نارتھ زون گرینز اورویسٹ زون گرینز مد مقابل آئیں 19اپریل کو ایل سی سی اے گراونڈ میں نارتھ زون بلیوز اور ویسٹ زون بلیوز، اتفاق گراونڈ ایل آرسی اے میں ایسٹ زون وائٹس اور نارتھ زون وائٹس، ٹاون شپ وائٹس گراونڈ میں ویسٹ زون ریڈز اور نارتھ زون ریڈز اور سٹیگ کلب گراونڈ میں نارتھ زون گرینز اور ایسٹ زون گرینز آمنے سامنے ہوں گی ایونٹ کے تیسرے اور آخری روز 20اپریل کو ایل سی سی اے گراونڈ میں ایسٹ زون بلیوز اور ویسٹ زون بلیوز، اتفاق گراونڈ ایل آرسی اے میں ویسٹ زون وائٹس ایسٹ زون وائٹس، ریس کورس گراونڈ نمبر 1میں ایسٹ زون ریڈز اور نارتھ زون ریڈزاور ریس کورس گراونڈ نمبر 2میں ویسٹ زون گرینز اور ایسٹ زون گرینز کا مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایل سی سی اے ترجمان کے مطابق تمام میچز میں پی سی بی پینل کے ایمپائرز اور سکوررز تعنیات کیے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کا مقصد انڈر 19کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ شروع ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19چیمپین شپ کے لیے تیار اور ہم آہنگ کرنا ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایل سی سی اے کی ٹورنامنٹ کمیٹی تمام میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اپنی مفصل رپورٹ صدر ایل سی سی ا ے خواجہ ندیم احمد کو جمع کرائے گی ایونٹ کے بہترین بلے باز، سپن باولر، فاسٹ باولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو ٹورنامنٹ کے اختتام پر کیش پرائز اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :