پنجاب میں شادی تقریبات سے متعلق ترمیمی بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پبلک مقامات میں گھر نہیں آتا لہٰذا گھروں میں ون ڈش اور چراغاں پر کوئی پابندی نہیں ہو گی‘ رانا ثناء اللہ کی وضاحت

جمعہ 15 اپریل 2016 14:43

پنجاب میں شادی تقریبات سے متعلق ترمیمی بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پنجاب میں شادی تقریبات سے متعلق ترمیمی بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں پیر سید علی گیلانی ایڈووکیٹ نے نیا قانون چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چادر اور چار دیواری کا تحفظ مجروح ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت قانون پر عملدرآمد رکوائے جبکہ صوبائی وزیر وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک مقامات میں گھر نہیں آتا اس لیے لاہور ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں شادی تقریبات ترمیمی بل کا اطلاق گھروں پر ہونے والے تقاریب پر نہیں ہو گا اور گھروں میں ون ڈش اور چراغاں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔