پانامہ لیکس پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،جیلوں میں جانا پڑا تو جائیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ محمود الرشید
جمعہ 15 اپریل 2016 14:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،جیلوں میں جانا پڑا تو جائیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں کوئی ہمارے ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم تحریک چلائیں گے اور جو جماعت ہماراساتھ نہیں دے گی وہ تنہائی کا شکار ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس اہلکار اغواء ہورہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی حقیقی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے نواز شریف بچاؤ میٹنگز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ناکا م ہو گئی ہے لہٰذا فوج اور رینجرز آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ کچے کے علاقہ میں ڈاکو اس قدر مضبوط ہو گئے کہ شریف شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.