حسن نواز کے 1999 میں بی بی سی کو دئے گئے ایک انٹرویو نے حسین نواز کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 14:35

حسن نواز کے 1999 میں بی بی سی کو دئے گئے ایک انٹرویو نے حسین نواز کے جھوٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کی آف شور کمپنیوں اور ان کے لندن میں فلیٹس سمیت تمام جائیداد پر کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ جس سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمد لللہ مذکورہ جائیداد ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور بزنس سے حاصل ہونے والے منافع سے خریدی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم 1999 میں بی بی سی کو دئے گئے حسن نواز کے ایک انٹرویو نے حسین نواز کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 1999 میں دئے گئے ایک انٹرویو میں حسن نواز نے بتایا کہ لندن میں جس فلیٹ میں وہ رہائش پذیر ہیں وہ کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں جن کی کرائے کی رقم ہر چار ماہ کے بعد پاکستان سے آتی ہے۔ علاوہ ازیں 1999 میں حسن نواز مے فئیر فلیٹ کی ملکیت سے بھی لاعلم تھے جس کے بارے میں حسین نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلیٹ کو وہ اپنی کمائی سے خرید چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: