ایف آئی اے اسلام آباد زون میں آپریشن کلین اپ شروع

جمعہ 15 اپریل 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر مبینہ کرپشن کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون میں آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید افسران اوراہلکاروں کے تبادلے اور انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کے انسپکٹر وسیم احمدکو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا،وزیر داخلہ کی ہدایت پر ائیرپورٹ پر امیگریشن اسٹاف کی ڈیوٹی آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں کردی گئی ہے۔

آن لائن ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے مزید کرپٹ افسران کے تبادلوں کی فہرست مرتب کرلی ہے جبکہ کرپٹ افسروں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے معاونت مانگ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ سلام آباد ائیرپورٹ پر امیگریشن کاوٴنٹر،انسداد انسانی سمگلنگ سیل اور اینٹی کرپشن سیل سے دونوں شفٹوں کے افسران اور اہلکار کو تبدیل کر دیا گیا ہے،جس کے مطابق انسپکٹر اسحاق خان انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن،انسپکٹر عطاالرحمن انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن ،سب انسپکٹر دانش سرفراز کارپورٹ کرائم سرکل سے ائیرپورٹ امیگریشن ، سب انسپکٹر ساجد محمود انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن ، سب انسپکٹر غلام رسول کھوکھر اینٹی کرپشن سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :