گریم ہک آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

جمعہ 15 اپریل 2016 14:26

گریم ہک آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

سڈنی ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ تین ملکی سیریز کیلئے گریم ہک اور ایڈم گریفتھ کی خدمات حاصل کر لیں۔ تین ملکی سیریز جون میں ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی جس میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق انگلش بلے باز گریم ہک کو جسٹن لینگر کی جگہ اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ جسٹن لینگر کو ٹیم کا قائم مقام کوچ مقرر کر دیا گیا ہے کیونکہ ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین آرام کی غرض سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تسمانیہ کے سابق فاسٹ باؤلر ایڈم گریفتھ کو کریگ میک درمٹ کی جگہ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :