دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں پنجاب میں پولیس کی کارکردگی کافی بہتر ہے، وزیراعظم علاج کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 اپریل 2016 14:15

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں پنجاب میں پولیس کی کارکردگی کافی بہتر ہے، وزیراعظم علاج کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کا محور لندن نہیں ہے، وزیراعظم علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں، صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے، پاناما لیکس پاکستان کا مسئلہ نہیں یہ عالمی مسئلہ ہے، اس میں سو سے زائد ممالک کے نام سامنے آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اصلاحات سے پنجاب پولیس میں کافی بہتری آئی ۔ جبکہ دوسرے صوبوں میں پولیس کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نارمل جرائم کی روک سکتی ہے مگر کسی بڑے گینگ وار اور دہشت گردی کو روکنا پولیس کے بس کی بات نہیں۔