متحدہ عرب امارات کی مرکزی شاہراہ ایمرٹس روڈمیں7مزیدلین کے اضافے کا منصوبہ‘ٹریفک کے بہاﺅ کو جاری رکھنے کے لیے فلائی اورزاور پل تعمیرکیئے جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 اپریل 2016 13:39

متحدہ عرب امارات کی مرکزی شاہراہ ایمرٹس روڈمیں7مزیدلین کے اضافے کا ..

ابوظہبی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی مرکزی شاہراہ ایمرٹس روڈکے توسیع کے منصوبے کا آغازجلد کردیا جائے گااور سات مزیدلائنوں کا اضافہ کیا جائے گا جوکہ اس وقت9لائنزپر مشتمل ہے-ڈاکٹرعبداللہ النجمی وزیرانفاسٹریکچر نے فیڈرل نیشنل کونسل کو بتایا کہ موجودہ ایمرٹس روڈمیں 6لائنزدوبئی جبکہ3لائنزشارجہ سیکشن میں ہیں ریاست راس الخیمہ کے رکن سلیم الشاہی نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ رش کے اوقات میں 6کلومیٹرتک ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس پر وزیرانفاسٹریکچر نے کہا کہ ان کی وزارت منصوبہ بندی کررہی ہے کہ ایمرٹس روڈپر فلائی اورز‘پل اور انڈرپاس تعمیر کیئے جائیں تاکہ دوبئی سے شارجہ تک ٹریفک کے بہاﺅ میں روکاوٹ نہ آئے-انہوں نے کونسل کو بتایا کہ تجارتی مقاصد کے لیے چلنے والے ٹرالرزبھی ٹریفک میں خلل کی ایک بڑی وجہ ہیں لہذا ایمرٹس روڈپرہیوی ٹریفک کے لیے ایک لین مخصوص کی جارہی ہے اور ریسٹ سٹاپ کی تعمیربھی منصوبے کا حصہ ہے-انہوں نے مزیدبتایا کہ فلائی اورزکی تعمیر کے لیے پہلے ہی تعمیراتی کمپنیوں سے معاہدے کیئے جاچکے ہیں