شارجہ میں تیزرفتار کا رنے 25سالہ پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 اپریل 2016 13:35

شارجہ میں تیزرفتار کا رنے 25سالہ پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء) شارجہ میں تیزرفتار کا رنے 25سالہ پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا اور ڈائیور کارسمیت موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا-شارجہ پولیس کے مطابق حادثہ رات 1بجے کے قریب اس وقت پیش آیاجب شارجہ انڈسٹریل ایریا نمبر1میں ایک تیزرفتار کار نے پاکستانی نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا کار ڈرائیور رکنے اور اسے طبی امداد دلوانے کی بجائے موقع سے فرارہوگیا اور بروقت طبی امداد نہ ملنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی-پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر وہ جائے حادثہ پر پہنچے اور نوجوان کو ہسپتال پہنچایاگیا مگر وہ زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا-پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے-

متعلقہ عنوان :