دوبئی کے ٹیکسی ڈرائیوروں کی خوشیوں کے پیمانے کی جانچ کے لیے پروگرام کا آغاز

جمعہ 15 اپریل 2016 13:35

دوبئی کے ٹیکسی ڈرائیوروں کی خوشیوں کے پیمانے کی جانچ کے لیے پروگرام ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء) کیا دوبئی کے ٹیکسی ڈرائیور اپنے کام اور زندگی سے خوش ہیں دوبئی حکومت نے اس کو جانچے کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے ”خوشیوں کے اشارے“کا نام دیا گیا ہے -دوبئی ٹیکسی کارپویشن کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹریوسف العلی کے مطابق اس منصوبے سے ملازم اور دیگرملازموں دونوں کی کارکردگی اور باہمی تعاون کو بہتربنانے میں مددملے گی -انہوں نے بتایا کے اس پروگرام کے تحت ٹیکسی ڈائیورزاور دیگرملازموں کو سوالنامے دیئے جائیں گے کہ وہ شفاف طریقے سے اپنے خوشیوں کے لیول اور ملازمت سے متعلقہ خوشیوں کے بارے میں اپنے تجربات اور مشاہدات کو تحریرکریں اور اگر وہ ناخوش ہیں تو اس کے بارے میں بھی تفصیل لکھیں -انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ٹیکسی ڈرائیوزاور دیگرملازموں کی جانب سے جمع کروائے جانے سوالناموں کی بنیاد پر حکام ہفتہ وار نتائج مرتب کریں گے اور ماہرین خوشیوں کے لیول کو جانچیں گے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ کس کس جگہ پر کمی موجود ہے جسے دور کرنے کے لیے اقدامات کیئے جاسکیں-انہوں نے بتایا کہ دوبئی ٹیکسی کارپوریشن میں 427ملازمین اور11ہزارڈرائیورزکام کرتے ہیں-

متعلقہ عنوان :