جمرہ بیچ دوبئی میں دوبئی کلچرل اینڈآرٹ اتھارٹی کے اشتراک سے2روزہ اوریگامی فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 اپریل 2016 13:30

جمرہ بیچ دوبئی میں دوبئی کلچرل اینڈآرٹ اتھارٹی کے اشتراک سے2روزہ اوریگامی ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اپریل۔2016ء) جمرہ بیچ دوبئی میں دوبئی کلچرل اینڈآرٹ اتھارٹی کے اشتراک سے2روزہ اوریگامی فیسٹیول آج سے شروع ہوگاجس کا مقصد دنیا کے اوریگامی ریکارڈکو توڑنا ہے ماہرین فیسٹول کے آخری روزاس کا جائزہ لیکر اعلان کریں گے-یہ فیسٹول دوبئی آرٹ سیشن کے تیسرے آڈیشن کا حصہ ہے-اوریگامی فیسٹیول دوبئی آرٹ اینڈکلچرسوسائٹی کی وائس چیئرپرسن لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں ہوگا -فیسٹول میں دوبئی کے رہائشی اور سیاح بڑی تعداد میں شریک ہوکر کاغذکے نیلے اور سفید پھول بنائیں گے اور دنیا کی نئی بڑی اوریگامی تخلیق کا حصہ بنیں گے-دوبئی پراپرٹیزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمدبن عیسی کا کہنا ہے کہ جمیرہ بیچ ریزڈینس آرٹ اور کلچرل سے متعلقہ پروگراموں کی میزبانی میں مہارت رکھتا ہے اور دوبئی آرٹ کے متعدد پروگراموں کی میزبانی کرکے امارات کے رہائشیوں کوخوشیوں کے لمحات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال چکا ہے-انہوں نے جمیرہ بیچ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پرکشش ترین مقام کا درجہ رکھتا ہے-

متعلقہ عنوان :